18

بریکنگ نیوز: افغانستان سے پاکستان پر راکٹوں سے حملہ۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبرآ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاک افغان بارڈر سے پاکستان میں راکٹ حملہ، سرحد پار سے 2 راکٹ پاکستان میں پھینکے گئے پاک افغان سرحد بارڈر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں کے بعد طور خم گیٹ بارڈر آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ،

جلد کھول دیا گائے گا ترجمان، حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پاکستان حکام افغان سیکیورٹی فورسز سے رابطے میں ہیں مارٹر گولوں سے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، یاد رہے کہ دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان میں آج صبح 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ آج صبح فائر کیے گئے افغان مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طور خم گیٹ سیکیورٹی مقاصد کے باعث بند کر دیا گیا ہے، تاہم طورخم گیٹ کے جلد دوبارہ کھلنے کی توقع ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ مارٹر گولے پاکستان کی حدود میں فائر کیے جانے کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں