42

حکومت اوراتحادی جماعتوں میں دراڑیں ڈالنے کی سازش ناکام ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں میں دراڑیں ڈالنے کی سازش ناکام ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت نے عوام کےلئے گرانقدرعملی اقدامات اٹھائے ،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ملک کو گھمبیر حالات سے باہرنکالا ،ان کاکہناتھا کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں میں دراڑیں ڈالنے کی سازش ناکام ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کے دور کے نظریاتی لیڈر ہیں ،صوبے کے ہر شہر کی یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں