58

نئی تیار شدہ کورونا ویکسین کی چینی فوج کے لیے استعمال کرنے کی منظوری

جب سے کورونا کی وبا پھیلی ہے تب سے ہی پوری دنیا میں اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ویکسین کی تیاری کے لیے کوششیں کی جار ہی ہیں اور ایسی بہت ہی کم ویکسینز سامنے آئی ہیں جن کو انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل کیا گیا ہو۔
ان ابتدائی ویکسینز میں سے ایک چین میں تیار ہورہی ہے چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک اس ویکسین کو چینی فوج کے تحقیقی یونٹ اکیڈمی آف ملٹری سائنس کے ساتھ مل کر تیار کررہی ہے۔ مئی میں اس کے انسانی آزمائش کے ابتدائی نتائج جاری کیے گئے تھے، جو حوصلہ افزا قرار دیئے گئے۔
کلینیکل ٹرائلز میں اس کے محفوظ اور کسی حد تک موثر ثابت ہونے پر اب چین کی فوج نے اپنے اہلکاروں کے لیے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈ 5 این کوو نامی ویکسین چین کی 8 ویکسینز میں سے ایک ہے جو انسانی آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، جبکہ اسے کینیڈا میں بھی انسانی آزمائش کی اجازت مل چکی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں