73

پاکستانی کرکٹرز کے انگلینڈ میں ہونے والے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل 20 کرکٹرز اور 12 منیجمنٹ اراکین کے انگلینڈ میں ہونے والے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔
20 کھلاڑیوں اور 11 منیجمنٹ کے اراکین پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر پہنچا جہاں سے اسی شام اسکواڈ کو ووسٹر پہنچایا گیا جہاں اسکواڈ 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی اور اس دوران اسکواڈ کو ٹریننگ کی بھی اجازت ہو گی۔
تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی جلد موصول ہو جائیں گی۔
‏انگلینڈ روانگی سے قبل بھی پاکستانی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہو ئے تھے۔ کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے اراکین کے دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں انگلینڈ جانے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان میں موجود 6 قومی کرکٹرز کا بھی دو سرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور اب یہ کرکٹرز انگلینڈ جانے کے اہل ہیں۔ پی سی بی ان کرکٹرز کے سفری انتطامات میں مصروف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں