99

لاہور ،وارڈن پر حملہ کرنےوالے خاتون کس اعلیٰ شخصیت کی بیٹی نکلی؟

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں کرنل کی بیوی کے بعد سیکرٹری کی بیٹی کی انٹری ۔۔سیکرٹری کی بیٹی کی پولیس اہلکار کے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بد تمیزی کرنے والی خاتون سابق سیکرٹری کی بیٹی نکلی، پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 29 سال ہے ، اسکا نام رئیسہ مسعود ہے اور مذکورہ خاتون نیو گارڈن ٹاؤن کی رہائشی ہے ، رئیسہ مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار رہے ہیں خاتون کے پاس جو گاڑی تھی وہ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ، گاڑی سے متعلق یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ گاڑی بینک سے لیز پر حاصل کی گئی ہے۔ دوسری جانب چیف ٹریفک پولیس آفیسرسید حما د عابد کی ہداہات پر پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، انوسٹی گیشن پولیس نے خاتون کی کار کو قبضہ میں لے لیا۔ سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک وارڈنز سے خاتون کا تضیحک آمیز رویہ، قابل مذمت ہے، خاتون نے وارڈن کو ناخن اور تھپڑ بھی مارے، ٹریفک وارڈنز نے تمام حالات میں بھی برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، وارڈنز شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، ایسا رویہ ناقابلِ برداشت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں