87

دوستوں نے نوجوان کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کنویں میں پھینک دیے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 4 دوستوں نے مل کر نوجوان کو قتل کردیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے کنویں میں پھینک دیے۔

میرٹھ سے تعلق رکھنے والا آئی ٹی طالبعلم روپک 4 روز سے لاپتا تھا، اس کے گھر والوں نے پولیس سے رجوع کیا اور کہا کہ انہیں اس کے دوستوں ساگر، وکاس، اروند گڈو اور موہن پر شک ہے۔

پولیس نے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے روپک کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے ایک پرانی رنجش پر اپنے دوست کو قتل کیا اور ثبوت مٹانے کیلئے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے اسے کنویں کیلئے کھودے گئے گڑھے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزمان کی بتائی ہوئی جگہ پر لاش کی باقیات تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے کچھ نہیں ملا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں