50

سڑک پر خاتون نے شوہر کی گاڑی میں اجنبی لڑکی کو بیٹھے دیکھ لیا، رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیچ چوراہے ہی کیا کر دیا؟ دیکھ کر ہی مرد توبہ کر لیں

بھارت میں گزشتہ دنوں ایک خاتون نے سڑک پر اپنے شوہر کی گاڑی میں ایک اجنبی لڑکی کو بیٹھے دیکھ لیا اور سڑک پر ہی وہ ہنگامہ کیا کہ دیکھ کر ہر مرد ایسی حرکات سے تائب ہو جائے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا ہے جہاں خاتون اپنی گاڑی میں جا رہی تھی۔ راستے میں اس نے دوسری گاڑی میں اپنے شوہر کے ساتھ اجنبی لڑکی کو دیکھ لیا اور گاڑی آگے لا کر اس کی گاڑی روک لی۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کبھی اپنے شوہر کی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر ونڈ سکرین پر جوتے مارنے شروع کر دیتی ہے اور کبھی ڈرائیونگ سیٹ کی ونڈو کا شیشہ توڑنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس دوران سڑک پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور کئی پولیس والے بھی وہاں آ موجود ہوتے ہیں۔ وہ خاتون کو روکنے اور ٹریفک کو رواں کرنے کی تگ و دو کر رہے ہوتے ہیں لیکن خاتون کسی طرح مان کر نہیں دیتی۔ وہ اپنے شوہر اور اس لڑکی کو گاڑی سے باہر لانے پر بضد ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ یہ معلوم تو نہیں ہو سکا کہ اس قضیے کا انجام کیا ہوا لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سڑک پر اپنی گاڑی کھڑی کرنے اور ٹریفک کی روانی روکنے پر پولیس کی طرف سے خاتون کو ای چالان گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں