134

دوسری بار بھی بارہویں جماعت میں فیل ہونے والے طالبعلم نے انتہائی قدم اٹھالیا

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک طالبعلم نے دوسری بار بھی بارہویں جماعت میں فیل ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ضلع مراد آباد سے تعلق رکھنے والا امیت رواں سال بھی بارہویں جماعت کے امتحان میں فیل ہوگیا، وہ گزشتہ برس بھی فیل ہوا تھا جس پر اس نے مایوس ہو کر انتہائی قدم اٹھالیا۔

پولیس کے مطابق امیت نے گھر کی دوسری منزل پر جا کر اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول کے ساتھ خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں