71

2 لاکھ 5ہزار929 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 5ہزار929کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 53ہزار 555کورونا ایکٹو کیسز ہیں۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19ہزار 108 ٹیسٹ کیے جن میں 1587 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید 31کورونا مریض انتقال کر گئے،ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 599 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ٹیسٹوں میں سندھ کے 7977، پنجاب کے7024، کے پی کے کے2275، اسلام آباد کے 1259، بلوچستان کے 194، گلگت بلتستان کے 102اور آزاد کشمیر کے 277 ٹیسٹ شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں میں 298 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ 1825 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں260مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔اب تک ملک بھر میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 2لاکھ65ہزار 82 ہے ۔ ملک کے 733 ہسپتالوں میں 2541کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں