44

کیا آپ اس مشہور پاکستانی اداکار کو پہچان سکتے ہیں؟

بچپن کی تصاویر دیکھ کر یقیناً سب کا دل خوش ہوجاتا ہے اور پرانے وقت کی یادیں ایک دم تر و تازہ ہوجاتی ہیں۔متعدد پاکستانی شوبز اداکار اور اداکارائیں اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شئیر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کے صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں۔آج ہم بھی آپ سے پاکستان کی معروف شخصیت کے حوالے سے پوچھیں گے اور جاننا چاہیں گے کہ یہ کس مقبول سیلیبریٹی کے بچپن کی تصویر ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسے مشہور پاکستانی اداکار کے بچپن کی تصویر ہے۔ہنستے مسکراتے نیلی رنگ کی قمیض پہنے سامنے دیکھتے اس بچے کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ یہ آج کی کونسا مشہور اداکار ہے۔اگر نہیں پہچانے تو ہم بتاتے ہیں۔پرانی تصویر میں موجود یہ معصوم ننھا بچہ دراصل پاکستان شوبز کے ہینڈسم مشہور اداکار بلال عباس ہیں جو کہ ان کی ایک یاد گار تصویر ہے۔اداکار بلال عباس کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا سب سے مقبول ہونے والا ڈرامہ چیخ تھا جس میں انہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں