44

بیٹری کی لائف بڑھائیں اور اسے جلدی چارج کریں ، موبائل چارجر اصلی ہے یا نقلی ، 2سیکنڈ میں جانیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بیٹری کی لائف بڑھائیں اور اسے جلدی چارج کریں ، موبائل چارجر اصلی ہے یا نقلی ، 2سیکنڈ میں جانیں سمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کواکثر بیٹری چارجنگ کے مسائل کا سامنا رہتاہے کیونکہ مارکیٹ سے جب نیاموبائل فون خریدجائے تو اصلی چارجر ساتھ آتاہے لیکن جب کبھی استعمال شدہ موبائل فون خریدنا پڑ جائے تو اس کے ساتھ اصلی چارجر موجود نہیں ہوتا یا پھر اصلی چارجر گم ہونے کی صورت میں صارف کو مارکیٹ میں موجود چارجر خریدناپڑتاہے ۔اکثر صارفین کو یہ علم نہیں ہوتا کہ اصلی چار جر یا نقلی چارجر میں فرق کیا ہوتاہے اور کئی دکاندار کو نقلی چارجر کو اصلی بنا کر زیادہ قیمت پر صارف کو بیچ دیتے ہیں جس کے باعث صارف کو چارجنگ میں مسائل کا سامناکرنا پڑتاہے جیسا کہ ’دو نمبر ‘چارجر سے یا تو موبائل فون دیر سے چارج ہو گا یا پھر اس کی چارجنگ تیز ہوگی جس کے باعث چارجنگ زیادہ دیر نہیں ٹھہرتی اور موبائل فون بند ہوجاتاہے ۔ لیکن ہم آپ کو آج موبائل فون کا اصلی پہنچاننے کا آسان اور انتہائی موثر طریقہ بتائیں گے جس کے ذریعے آپ نقلی چارجر بیچنے والے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ ’ایک نمبر ‘چارجر ہی پہنچان کر خرید یں گے ۔ اصلی چارجر میں سب سے بڑا فرق لوگو کا ہوتاہے اگر آپ اپنے موبائل فون پر بنے لوگو کی لکھائی اور چارجر پر لکھے گئے سٹائل میں موبائل فون کمپنی کا نام میچ کریں تو آپ با آسانی یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی ۔ اصلی چارجر کی پہنچان کرنے کا دوسرا طریقہ ہے کہ چارجر کی ’ساکٹ پن ‘دیکھیں جو کہ سوئچ میں لگائی جاتی ہیں اور اصلی چارجر کی ساکٹ پن‘کا سٹائل مختلف ہو گا اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چارجر اصلی ہے یا نقلی ۔ اصلی اور نقلی چارجرمیں فرق کرنے کاتیسرا اور آسان طریقہ یہ ہے کہ چارجنگ پن جو کہ موبائل میں لگائی جاتی ہے ،اصلی اور نقلی چارجر کی پن میں واضح فرق آپ کو نظر آئےگا کہ نقلی چارجر کی پن اصلی چارجر کی نسبت لمبی ہو گی دوسرا اس کی شکل میں بھی تھوڑ فرق ہو گالیکن یہ آپ کو غور کرنے پر ہی معلوم ہو سکے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں