49

کیا ارطغرل غازی واقعی کراچی پہنچ گئے؟ مداح حیران رہ گئے

پاکستان بھر میں مقبول ترین ڈرامہ ارطغرل غازی کی دھوم ناصف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہے۔

ڈرامہ کا ہر کردار اتنا اہم ہے کہ کہ دیکھنے والا ان کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔

لیکن آج کل سوشل میڈیا پر ڈرامہ کے ہیرو اینجن التان دوزیاتان کے ہم شکل کی دھوم ہر طرف ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ حنیف کے مطابق پاکستان میں ڈرامہ نشر ہونے سے قبل میرے جن دوستوں نے ارطغرل دیکھا تھا وہ مجھے یہ ہی بتاتے تھے کہ میں ترک اداکار کا ہم شکل ہوں۔

پاکستانی ارطغرل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا چینل چلا رہے ہیں جہاں وہ اکثر سیاحت و سیر کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔

مصطفیٰ حنیف کا کہنا ہے کہ جب سے وہ مشہور ہوئے اُس کے بعد سے لوگ بہت زیادہ محبت سے ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی بہت سارے لوگ فالو کرنے لگے ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ارطغرل غازی کا ثقافتی لباس پہن کر گھڑ سواری کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جسے صارفین نے بہت پسند کیا۔

تاہم انہوں نے حال ہی میں کراچی میں ہونے والی بارشوں میں اپنی ویڈیو بنا کر شیئر کی، جس کو دیکھ کر صارفین یہ سمجھے کہ شاید ڈرامے کا مرکزی کردار پاکستان آگیا ہے۔

مصطفی حنیف ارطغرل غازی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان دوزیاتان سمیت ڈرامے کے دیگر اہم کرداروں سے ملنے کے لیے ترکی جانے کے خواہش مند بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں