83

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہلکار ٹِک ٹاک بنانے پر معطل

دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار یاسر آفتاب کو یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق اہلکار یاسر آفتاب کی یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوجانے کے بعد اسے معطل کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ویڈیوز بنا کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایس ایس پی ٹریفک کو پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں بھی لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو بھی ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں