62

بھارتی سپر اسٹار شاہ رُخ خان کے گھر پہ پلاسٹک کیوں چڑھائی؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے بنگلے پر پلاسٹک کی چادر چڑھی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں واقع شاہ رُخ خان کا گھر منت آج کل پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہے، شاہ رُخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے گھر کی تصویریں شئیر کی جا رہی ہیں اور حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آخر شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کیا ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رُخ خان کی جانب سے اپنے گھر منت کو مون سون بارشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے محل نما گھر منت میں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں سمیت رہتے ہیں،لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وبا کے پیشِ نظر جاری وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی وقت گزار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں