95

دبئی کے ولی عہد کی مرسڈیز گاڑی پر پرندے نے گھونسلا بنا لیا تو انہوں نے کیا کیا؟ دیکھ کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا

دبئی کے شہزادہ ولی عہد اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل شیخ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے اپنی رہائش گاہ میں کھڑی نئی مرسڈیز گاڑی کئی ہفتوں سے استعمال نہیں کی، حتیٰ کہ اس کے قریب بھی نہیں گئے اور اپنے ملازمین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس گاڑی کے قریب مت جائیں۔ ان کے اس اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ جان کر آپ ان کے جذبہ ہمدردی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ فیس بک پیج ’پاکستان ریسنگ‘ پر شیخ حمدان کے متعلق ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی یہ سیاہ رنگ کی نئی مرسڈیز اے ایم جی جی 63گاڑی اس لیے استعمال کرنی ترک کر دی ہے کہ اس کے بونٹ پر ایک پرندے نے گھونسلا بنا لیا ہے۔

شہزادہ شیخ حمدان نے خود اپنی گاڑی پر گھونسلے کی ویڈیو بنا کر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ پرندے کے گھونسلا بنانے کے بعد شیخ حمدان نے اس گاڑی کے اردگرد رکاوٹیں کھڑی کرکے اسے باقی پارکنگ سے الگ کر دیا ہے تاکہ کوئی اس کے قریب نہ جائے۔ وہ خود بھی گاڑی کے قریب نہیں جاتے اور یہ ویڈیو بھی انہوں نے دور سے کیمرے کو زوم کرکے بنائی تھی تاکہ پرندہ خوفزدہ ہو کر گھونسلا چھوڑ کر نہ چلا جائے۔ سوشل میڈیا پر شیخ حمدان کے اس اقدام کی عالمی سطح پر توصیف کی جا رہی ہے کہ کس طرح انہوں نے پرندے کے لیے اپنی نئی گاڑی استعمال کرنی ترک کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں