104

ناشتہ بنانے پر ساس بہو کا جھگڑا، سرکاری آفیسر نے اپنی بزرگ والدہ کو کلہاڑیوں سے قتل کردیا

ڈالمیا نیول کالونی میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑا کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو ایس ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو کی بتائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں قائم نیول کالونی کے رہائشی سرکاری آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ ساس فاطمہ بی بی سے جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں فاطمہ بی بی پر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے سے شدید زخمی کردیا۔ ماں بیٹے کی چیخ پکارسن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے۔زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دَم توڑ دیا۔
ایس ایچ او کے مطابق بدبخت بیٹے ملزم ارشد حسین کو نیول پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم متضاد بیان دے رہا ہے ریمانڈ لینے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں