95

افسوسناک خبر : قسمت بیگ کے بعد نامور پاکستانی اداکارہ اور پرفارمر کو قتل کر دیا ، انکا قاتل کون ہے ؟ شرمناک انکشاف

پشاور(ویب ڈیسک) بشیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پشاور کے علاقے بشیر آبادمیں شوہر نے رقص نہ کرنے پر اپنی بیوی مشہو رقاصہ نیلم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اے ایس پی فقیر آباد کا کہنا ہے کہگزشتہ رات تھانہ فقیر آباد کی حدود میں مشہور رقاصہ ثناء عرف نیلم کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے تین بچے تھے، پولیس کی مدعیت میں اس کے شوہر عبدالروف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس پی نے مزید کہا مقتولہ کل رات شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خفا ہو کر جا رہی تھی کہ شوہر نے قتل کردیا، مقتولہ کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے، واقعہ کی تفصیل مقتولہ کے بچوں نے پولیس کو بتائی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اسے ڈانس پارٹیوں میں رقص کرنے پر مجبور کرتا تھا۔دوسری جانب پشاور: اس وقت جہاں دنیا بھر میں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کو سامنے لا رہی ہیں وہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے چورہ میں ایک ماڈل و اداکارہ کو بیہمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ضلع مردان کے پولیس افسر سجاد خان نے اداکارہ کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پشتو ڈراموں کی معروف اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی ہیں، جو اپنی بہن کے ساتھ پشاور کے گل آباد قاضی ٹاؤن میں مقیم تھی۔مزید پڑھیں: محفل رقص میں شرکت سے انکار پر ڈانسر قتل پولیس افسر کے مطابق مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا جس کی لاش مردان کے علاقے چورہ میں کھیتوں سے ملی۔مقتولہ کی بہن نے قتل کا الزام نواب، فضل ملک اور شاہ حسین نامی افراد پر لگایا، کیوں کہ وہ آخری مرتبہ ان تینوں کے ساتھ گاڑی میں مردان روانہ ہوئی تھی۔ ڈی پی او سجاد خان کا کہنا تھا کہ تینوں مبینہ ملزمان میں سے 2 شاہ حسین اور فضل ملک کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے البتہ نواب کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ مقتولہ کی شادی محمد عمران نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ تاہم شوہر سے ناراضگی کے باعث گلالئی اپنی بہن سبرینا کے ساتھ پشاور میں مقیم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں