88

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 6 مئی بروز پیر کو ہوگی

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک 6 مئی بروز پیر کو ہوگی، سعودی سپریم کونسل نے مملکت میں ہفتے کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے

مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی سپریم کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہفتے کے روز رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے منعقدہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔ سعودی عرب میں ہفتے کے روز کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نہیں دیکھا جا سکا۔ سعودی سپریم کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 6 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ دوسری جانب سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 6 مئی بروز پیر کو ہی ہوگا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، دیگر خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر کسی بھی ملک بھی تاحال رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ یوں بیشتر ممالک میں 6 مئی بروز پیر سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا

اجلاس کل بروز اتوار کو ہو گا۔ تاہم ماہرین فلکیات نے پاکستان میں کل بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ پاکستان میں 7 مئی بروز منگل سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں